Maktaba Wahhabi

84 - 236
’’فَمَنْ فَاتَہ‘ فَرْضُ القراءة وَالْقِیَامُ فَعَلَیْہِ اِتْمَامُہ‘ کَمَا أَمَرَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم‘‘[1] ’’جس سے فریضۂ قراء ت و قیام فوت ہو جائیں،اُس کے لیے ان کا مکمل کرنا ضروری ہے،جیسا کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔‘‘ تھوڑا آگے جاکر امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک حدیث بھی روایت کی ہے جس میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں فرمایا تھا: ((صَلِّ مَا أَدْرَکْتَ وَاقْضِ مَا فَاتَکَ)) [2] ’’جو حصہ امام کے ساتھ مل جائے وہ پڑھ لو اور جو رہ جائے وہ بعد میں پورا کر لو۔‘‘ مزید ’’جزء القراءة‘‘میں ایک جگہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی وہ اِرشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی روایت کیا ہے جس میں ہے: ((فَلْیُصَلِّ مَا أَدْرَکَ وَلْیَقْضِ مَا سَبَقَہٗ)) [3] ’’جو امام کے ساتھ مل جائے وہ پڑھ لے اور جو چھوٹ گیا ہو،اسے بعد میں اٹھ کر پورا کر لے۔‘‘ ایک جگہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا اثر بھی بیان کیا ہے،جس میں وہ فرماتے ہیں: ’’لَا یُجْزِئُکَ إِلَّا اَنْ تُدْرِکَ الْاِمَامَ قَائِماً قَبْلَ اَنْ یَّرْکَعَ‘‘[4] ’’امام کو اگر رکوع جانے سے پہلے کھڑے نہ پا لو تو تمھاری وہ رکعت نہیں
Flag Counter