Maktaba Wahhabi

119 - 366
دیتے ہیں اس پر ایک شخص نے کہا :اشعار کو تو امام ابراہیم نخعی نے بھی مثلہ کہا ہے ؟ اس پر امام وکیع کو شدید غصہ آگیا اور فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بتلا رہا ہوں اور تم اس کے مقابلے میں ابراہیم نخعی کا قول پیش کر رہے ہو تمہیں تو عمر بھرکے لئے جیل میں بند کردینا چاہئے الایہ کہ توبہ کر لو !! امام وکیع نے ایک موقع پر فرمایا تھا: [لاتنظروا الی قول اھل الرأی فی ھذافان الاشعار سنۃوقولہم بدعۃ][1] یعنی اشعار کے بارہ میں اہل الرائے کے قول پر کوئی توجہ نہ دوکیونکہ اشعاررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور اہل الرائے کا قول بدعت ہے ۔ (۱۲)حکم بن عتیبہ فرماتے ہیں ، کسی نے امام زہری سے ام ولد کی عدت کے بارہ میں پوچھا، تو آپ نے فرمایا : سنت رسول سے چار ماہ دس دن کی عدت ثابت ہے ، اس پر حکم بن عتیبہ نے کہا: ہمارے علماء تو اس کے مطابق فتویٰ نہیں دیتے ؟ امام زہری غصہ میں آگئے اور فرمایا: تمہیں اللہ کے نبی کی حدیث بتائی جارہی ہے اور تم اس کے مقابلے میں اپنی رائے لئے بیٹھے ہو ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آزاد عورت کی عدت گزارنے کا حکم دیا تھا ۔ سامعین حضرات ! یہ تمام مثالیں اور اس قسم کی پچاسوں مثالوں سے یہ بات نکھر کر سامنے آرہی ہے کہ صحابہ و تابعین کے دور میں تعامل امت کیا تھا ؟ اختلاف کے وقت ان کا مرجع و مستند کیا تھا ؟
Flag Counter