Maktaba Wahhabi

153 - 366
باری تعالیٰ شارع یعنی شریعت بنانے والاہے ۔ تو جو شخص شریعت میں اپنی پسند یا مرضی کا کوئی عمل جاری کرے یا اپنائے گا وہ گویا اللہ تعالیٰ کے منصب شریعت سازی میں دخل اندازی کررہاہے ۔ [اَمْ لَہُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِہِ اللہُ۰ۭ ][1] ترجمہ:کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے) شریک (مقرر کر رکھے) ہیں جنہوں نے ایسے احکام دین مقرر کر دیئے ہیں جو اللہ کے فرمائے ہوئے نہیں ہیں۔ اسی لئے امام شافعی رحمہ اللہ فرمایاکرتے تھے : ’’ من استحسن فقد شرع ‘‘[2] ( جس نے اچھا سمجھتے ہوئے کوئی کام نکالا اس نے شارع بننے کی کوشش کی ) یہ فعل کتنا بدترین و ہیبت ناک ہے اللہ تعالیٰ نے پوارا دین بنایا اور ہمیں عطافرمادیا اس کی تکمیل کا اعلان بھی فرمادیا : [اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا۰ۭ ][3] ترجمہ:آج میں نے تمہارےلئے تمہادے دین کومکمل کردیا ہے اور میں نے تم پر اپنی نعمت تمام کردی ہے اور میں نے تمہارے لئے اسلام کوبطور دین پسند کرلیاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورا دین مکمل امانت کے ساتھ ہم تک پہنچا دیا ۔اور فرمایا:
Flag Counter