آج لوگ اہل حدیث کے متعلق طرح طرح کے الزامات واتہامات لگاتےہیں اور ان کے متعلق بدگمانیاں پیداکرتے ہیں:مثلاً انگریز کی پیداوار،اماموں کے منکر، گستاخ رسول،گستاخ اولیاء،لامذہب وغیرہ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ باتیں ان کے مولویوں نے اپنی عوام کو اہل حدیث سے متنفر اور بدگمان کرنے کیلئے پھیلارکھی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ اگر لوگوں نے اہل حدیث کی دعوت سن لی تو پھر وہ ہمارے نہیں رہیں گے۔ ’’صدارتی خطبات‘‘ ان تمام اتہامات اور الزامات اور مکروہ پروپیگنڈے کا مدلل اور مسکت جواب ہے،کیونکہ یہ اہل حدیث کے ایک ترجمان اور سربرآوردہ علمی شخصیت کے خطبات ہیں، جن میں اسلام کی حقانیت، اسلام میں قرآن وحدیث کی اساسیت، توحیدوسنت کی اہمیت وضرورت، اتباع رسول کے مقام ومرتبہ کا قرآن وحدیث کے دلائل سےانتہائی ٹھوس او ردوٹوک بیان ہے۔ ’’صدارتی خطبات‘‘کیاہے؟علم نافع کا ایک عظیم مرقع ہے۔مسلک اہل حدیث کا ایک مکمل تعارفہے۔آج دعوت وجہاد کے میدان میں افراط وتفریط،جذباتیت اور جہالت کے دور میں منہجِ مستقیم کا بیان ہے۔ توحید وسنت کی صحیح تفہیم اور اس کی دعوت ،شرک وبدعت کی توضیح اور اس کی مذمت اور اس سے اجتناب کی درمندانہ تلقین ہے۔ صراط مستقیم کی مکمل پہچان ہے۔ بلکہ دین اسلام کا مختصر اور جامع تعارف ہے۔نیز جماعت اہل حدیث میں موجود بعض عملی ومنہجی لغزشوں کی نشاندہی اور ان کی اصلاح کی دعوت ہے۔ احبابِ جماعت کا ایک عرصہ سے اصرار تھا کہ ان علمی،تربوی ومنہجی خطبات کو یکجا کرکے ایک کتاب کی صورت میں شائع کیاجائے، ان احباب کے مسلسل اصرار اور پھر ان |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |