Maktaba Wahhabi

18 - 366
مضامین کی افادیت اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے شیخ مکرم کی اجازت سےانہیں یکجا کرکے کتابی صورت میں طبع کیاجارہاہے۔ ان خطبات کی طباعت مسلک اہل حدیث کو سمجھنے اوربالخصوص دعوت وجہاد کے میدان میں نبوی وسلفی منہج کو سمجھنے میں انتہائی ممدومعاون ثابت ہوگی، اس لئے میں ان خطبات کی طباعت کو جمعیت اہل حدیث سندھ کا ایک عظیم کارنامہ تصور کرتاہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات سے قوی امید ہے کہ یہ خطبات بہت سوں کی ہدایت واصلاح کاباعث ہوں گے۔ نیز ان خطبات کی طباعت یقینا شیخ محترم کیلئے صدقہ جاریہ اور اضافۂ حسنات کاباعث ہوگی۔ان شاء اللہ.وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین. کتبہ؍محمد داؤدشاکر نائب مدیرومدیرالتعلیم:المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ کراچی
Flag Counter