Maktaba Wahhabi

186 - 366
ہورہی ہیں،روزے برباد ہورہے ہیں ۔ان لوگوں نے کیا کہا: ماأردنا الاالخیر.[1] جوآج لوگ کہتے ہیں کہ اچھا کام ہی تو کررہے ہیںخیر ہی تو کررہے ہیں۔ صحابی رسول نے فرمایا: وکم من مرید للخیر لن یصیبہ.[2] اللہ کے بندو!اللہ سے ڈرو بہت سے لوگ جن کی نیت خیر ہی کی ہوتی ہے لیکن خیر ان کونصیب نہیں ہوتی۔ کیوں کہ خیر کی بنیاد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔پھر اگریہ کام خیر کا ہے، افضل ہے، تو اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی دوران وعظ کہا ہو کہ مل کر سبحان اللہ کہو، مل کر اللہ اکبر کہو، مل کر نعرہ تکبیر کہو، کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہج سے یہ چیزیں ثابت ہیں؟ ؟قطعاً نہیں، کہیں کوئی ذکر نہیں، کہیں کوئی وجود نہیں۔ یہ نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم بڑے واعظ ہیں۔ (نعوذباللہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: بعثت بجوامع الکلم .[3] مجھے اللہ نے جوامع الکلم دیے ہیں۔ اللہ نے مجھے یہ مقام دیا ہے کہ صرف ایک جملہ بول کر جنت کا پوراپروگرام واضح کرسکتا ہوں صرف ایک جملے سے۔۔۔ یہ میرا مقام ہے کہ صرف ایک جملہ سے پوراد ین سمجھا سکتاہوں۔ منہج سمجھا سکتاہوں، جنت کا پورا راستہ بیان کرسکتاہوں، اور احادیث میں ایسی
Flag Counter