Maktaba Wahhabi

189 - 366
خلاف بناتے ہیں یاگذارتے ہیں وہ لوگ خطرناک ہیں ان کانام چاہے کتنا بڑا ہو، القاب چاہے کتنے بڑے ہوں لیکن ہمارے لئے شخصیتیں نہیں بلکہ اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا منہج اہم ہے اور یہ بات یا د رکھو حق رجال سے نہیں پہچاناجاتا ،رجال حق سے پہچانے جاتے ہیں۔ الحق ما یعرف بالرجال وانما یعرف الرجال بالحق. رجال جو ہیں وہ حق سے پہچانے جاتے ہیں، رجال کی پہچان حق سے ہوتی ہے اگر وہ حق سنتے اور سناتے اور حق اپناتے ہیں تو وہ قابل قدر ہیں، محترم ہیں، اگر وہ حق سےد ور ہیں تو ان کی کوئی وقعت نہیں ،تو اس قسم کی روش کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ سننا اور سنانا یہ مستقل ایک عبادت ہے، دین کا اہم شعبہ ہے، اس عمل کا اجروثواب ہے، اور یہ حاصل تب ہوگا جب یہ سارا عمل اللہ کےپیغمبر کی سنت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے مطابق ہوگا۔ صحابہ کیسے سنتے، اللہ کےپیغمبر کیسے سناتے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سامعین کے ساتھ کیا مخلصانہ تعلق ہوتا۔ کس طرح ان کے ایک ایک لمحےکو اپنے کندھوں پر ا مانت تصور کرتے، ان کو دین کی غذا دیتے، روحانیت ان کی طرف منتقل کرتے،یہ سب باتیں بالکل واضح ہیں۔ اللہ کاخوف ہوناچاہئے اور شریعت کی ان بنیادوں کو پوراکرناچاہئے، تاکہ یہ سارے امور جو یقینا اہم ترین ہیں ،قرآن وحدیث کےمطابق انجام پائیں اور جو سارے منفی کام ہیں جو نہ قرآن سے ثابت نہ حدیث سےثابت یہ سارا عمل باطل اور بے کار ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں اور جولوگ اس عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ مشکوک وناقابل اعتماد لوگ ہیں۔لہذا ہم اس اہم ترین کام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتلائےہوئے طریقے کے مطابق انجام دیں گے تو قابل قدر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ہمارے بزرگ ،ہمارے اسلاف
Flag Counter