Maktaba Wahhabi

190 - 366
انہوں نے مسلک اہل حدیث کس طرح پہنچایا ان سادہ قرآن وحدیث کے دروس کے ذریعہ۔وہ منہجِ سلف ،صحابہ کے اقوال بڑی سادگی سے پیش کرتے، بیان کرتے اور لوگ سنتے اور سن سن کر اسلام قبول کرتے، عمل کرتے، عقیدے پختہ ہوتے۔آج وہ چیزیں مفقود ہیں اس لئے کہ سننے اور سنانے میں جواخلاص کا عمل ہے، اخلاص کاراستہ ہے اور جوتقویٰ کے تقاضے ہیں اور اللہ کے پیغمبر کی اتباع کے تقاضے ہیں وہ تقاضے مفقود ہوتے نظر آرہے ہیں،ہمیں چاہیے کہ ہم اس اہم ترین عمل کو اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے اور منہج کے مطابق اپنانے کی کوشش کریں۔اللہ ہم سب کو توفیق عطافرمائے۔ یہ چندچیزیں جن کاکانفرنس سے تعلق تھا،ارادہ تھا کہ ان کو لکھوں گا،لیکن گذشتہ ہفتے،میں ملک سے باہر شارجہ میں تھا اور اس قدر پروگرام میں الجھاہوا تھا کہ وقت نہیں نکال سکا لہذا زبانی یہ گذارشات پیش کردیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں اخلاص پیدافرمادے ،ہمارے قلوب کو تقویٰ کے نور سےمنور فرمادے،ہمیں خالص کتاب وسنت سننے اور سنانے کی توفیق عطا فرمادے۔ اقول قولی ھذا استغفراللہ لی ولکم وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین.
Flag Counter