چاہئے کہ فرقہ کیسے بنتا ہے تاکہ ہم اس راہ سے بچیں ۔ دیکھئے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک لائن دی ہے ، جسے اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کہا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی پہچان کراتے ہوئے فرمایا : [فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِيْٓ اُوْحِيَ اِلَيْكَ۰ۚ اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ][1] ( پس جو وحی آپ کی طرف کی گئی ہے اسے مضبوطی سے تھامے رہیں بیشک آپ صراط مستقیم پر ہیں) اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وحی کیا ہے ؟ وحی دو چیزوں کا نام ہے یعنی کتاب و سنت، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہی دو چیزیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی ہیں ، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : [وَاَنْزَلَ اللہُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ ][2] ترجمہ : ( اللہ تعالیٰ نے آپ پر کتاب و حکمت ( حدیث ) اتاری ہے ) پھر فرمایا : [اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ][3] (بے شک آپ صراط مستقیم پر ہیں ) معنی یہ ہوا کہ صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کی وحی کا نام ہے اور اللہ تعالیٰ کی وحی دو چیزیں سے عبارت ہے ۔ ایک قرآن دوسری حدیث ۔ صراط مستقیم کتاب و سنت کے علاوہ کسی چیز کا نام |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |