Maktaba Wahhabi

201 - 366
نہیں ۔ صراط مستقیم لوگوں کی باتیں ، فتوی ، قصے کہانیا ں ، قیل و قال ، ظن و تخمین اور چونکہ چنانچہ نہیں ۔ صراط مستقیم ایک حقیقت کا نام ہے ، اس حقیقت کو اللہ تعالیٰ کی وحی کہتے ہیں ۔ اسے کون کون تھامے؟ کیاکوئی طبقہ مخصوص ہے ، کہ وہ تھامے اور باقی نہ تھامیں ؟ نہیں ، بالکل نہیں ، بلکہ صراط مستقیم سب کے لئے ہے، سب ہی اسی کو تھامیں ۔ اس لئے آگے فرمایا: [وَاِنَّہٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ۰ۚ ][1] یعنی یہ نصیحت آپ کے لئے اور آپ کی پوری قوم کے لئے ہے ۔ پوری قوم کے لئے ، چا ہے وہ عالم ہو یا عامی،وہ تاجر ہو یا آجر،کچھ بھی ہو۔ البتہ تھامنے کی اپنی اپنی حدود ہیں ، یہ ایک الگ موضوع ہے کہ کون کس طرح تھامے ، لیکن تھامنا، سب نے اس وحی کو ہی ہے ۔ پھر فرمایا : [وَسَوْفَ تُسْـَٔــلُوْنَ][2] یعنی ( عنقریب تم سے پوچھ گچھ ہوگی ۔) ایک اور مقام پر فرمایا : [وَقِفُوْہُمْ اِنَّہُمْ مَّسْـُٔـوْلُوْنَ ][3] یعنی قیامت کے دن پروردگار کی آواز آئے گی کہ روک لوسب کو ! میں نے سب سے باتیں کرنی ہیں ، سب سے سوال کرنے ہیں ۔
Flag Counter