Maktaba Wahhabi

258 - 366
یہی اصلِ عظیم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ِمبارکہ سے حاصل ہوتاہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہر خطبہ میں بدعت کو سب سے بدترین امر،ضلالت اور جہنم کا ایندھن فرمایاکرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معروف حدیث : ’’من أحدث فی أمرنا ھذا مالیس منہ فھو رد ‘‘[1] اور دوسری حدیث : ’’من عمل عملا لیس علیہ أمرنا فھو رد ‘‘[2] اس امر پر دال ہیں کہ بدعت اور اہلِ بدعت دونوں مردود ہیں،اس کے علاوہ ’’کتاب الشریعۃ‘‘ للآجری میں بسند حسن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی موجود ہے: ’’من وقر صاحب بدعۃ فقد أعان علی ہدم الدین‘‘[3] یعنی:’’جس شخص نے کسی بدعتی کی تعظیم کی اس نے دین کی عمارت کو ڈھا دینے کی کوشش کی‘‘ علاوہ ازیں ذوالخویصرۃ کے بارہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی اہلِ بدعت سے اجتناب وتحذیر پر دلالت کرتاہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا: ’’إنہ سیخرج من ضئضیٔ ھذا قوم تحقرون صلا تکم مع صلا تھم، فیقرؤون القرآن لایجاوز حلوقھم یمرقون من الدین مروق السھم من الرمیۃ…الحدیث‘‘ [4]
Flag Counter