Maktaba Wahhabi

288 - 366
میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں ذرہ کے برابر کبر ہے ،ایک آدمی نے کہا:ہر شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس اچھا ہواور اس کی جوتی اچھی ہو،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے ،کبر تو حق کودھتکاردینے اور لوگوں کو حقیرجاننے کانام ہے۔ وعن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال :من حمل علینا السلاح فلیس منا ، ومن غش فلیس منا. [1] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ہم (مسلمانوں )پراسلحہ اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں،اور جس نے دھوکا دیا وہ بھی ہم میںسے نہیں۔ وعنہ أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لا تناجشوا.[2] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دھوکے اور سازش سے سودے کی قیمت نہ بڑھاؤ۔ وعن ابن عمر رضی اللہ عنہ أن النبی نھی عن النجش .[3] ترجمہ:ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے اور سازش سے سودے کی قیمت بڑھانے سے منع فرمادیا۔ وعن ابن مسعود ، وابن عمروأنس رضی اللہ عنھم قالوا: قال النبی
Flag Counter