Maktaba Wahhabi

289 - 366
صلی اللہ علیہ وسلم :لکل غادر لواء یوم القیامۃ ، یقال :ھذہ غدرۃ فلان .[1] ترجمہ:ابن مسعود ،ابن عمراور انس رضی اللہ عنہم مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دھوکے باز شخص کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا ،اس جھنڈے کے متعلق کہاجائے گا یہ فلاں کا دھوکاہے۔ وعن أبی ایوب رضی اللہ عنہ أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لایحل لمسلم أن یھجر أخاہ فوق ثلاث لیال:یلتقیان فیعرض ھذا، ویعرض ھذا ، وخیرھما الذی یبدأ بالسلام .[2] ترجمہ:ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں حلال کسی مسلمان کیلئے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کوتین دن سے زیادہ چھوڑے، چنانچہ وہ دونوںاس طرح ملیں کہ وہ اس سے اعراض کرے اور وہ اس سے اعراض کرے،اور ان دونوں میں بہتر وہ شخص ہے جو سلام کی ابتداء کرے۔ وعن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :لایحل لمسلم أن یھجر أخاہ فوق ثلاث ، فمن ھجر فوق ثلاث فمات دخل النار . [3] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں حلال کسی مسلمان کیلئے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کوتین دن سے زیادہ چھوڑے ،پس جس نے تین دن سے زیادہ اپنے بھائی کو چھوڑ دیا اور اسی حالت میں اس کوموت آگئی تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
Flag Counter