Maktaba Wahhabi

311 - 366
نہیں۔[اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ۰ۭ ][1] (اسی کی خلق ہے اور اسی کا امر ہے) اور جب اللہ تعالیٰ کوئی امر نافذ فرماتا ہے توکوئی اسے ٹال نہیں سکتا اور نہ کسی حکم پر تعقیب کی ہمت رکھتا ہے(لاراد لقضائہ ولامعقب لحکمہ)(اس کے فیصلوں کو ردکرنیوالانہیں اور اس کے حکم کو کوئی پیچھے دھکیلنے والانہیں) اللہ تعالیٰ کے احکام واوامر تین طرح کے ہیں:  احکامِ قدریہ کونیہ،یعنی پوری کا ئنات کے جملہ امور، اللہ تعالیٰ کے مبرم حکم کے ساتھ تقدیر میں مکتوب ومحفوظ ہیں،وہ تمام فیصلے اللہ تعالیٰ کی مشیئت کے ساتھ ہیں اور تقدیر میں لکھے ہوئے کے مطابق نافذہونگے،کسی فیصلے میںکسی غیر اللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔  احکامِ شرعیہ ،یعنی حلال وحرام کے تعلق سے تمام شرعی فیصلوں کا اللہ تعالیٰ ہی مختارہے،اس ذات نے احکامِ شرعیہ بنائے اور اپنی وحی کے ذریعے اپنے انبیاء کے توسط سے ہم تک پہنچادیئے:[لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَۃً وَّمِنْہَاجًا][2]ترجمہ:ہم نے سب کیلئے شریعت اورطریقہ مقرر کیاہے۔ [شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ ][3] ترجمہ:اللہ تعالیٰ نےہی تمہارے لئے شریعت مقرر کی ہے۔
Flag Counter