Maktaba Wahhabi

64 - 366
ایوب السختیانی فرمایا کرتے تھے: ایک نوجوان کی سب سے بڑی سعادت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے کسی عالم باعمل کی صحبت عطا فرمادے۔ آخر میں جمعیت اہل حدیث سندھ کے اسٹیج سے تمام سننے والے ساتھیوں بالخصوص علماء اور طلبہ سے گذارش کرتاہوں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا پیغام قریہ قریہ بستی بستی اور گھرگھر پہنچانے کی کوشش کریں ،یہی ہمارااول وآخر ہدف ہے اوریہی مقصدحیات ہے: [نضراللہ امرا سمع مقالتی فحفظھا ثم اداھا کما سمعھا] روز قیامت اللہ تعالیٰ اس شخص کے چہرے کو تروتازگی اور سرور عطافرمائے گا جو میری حدیث سنے، اسے یاد کرے اور اسی طرح آگے پہنچادے۔[1] وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین۔
Flag Counter