Maktaba Wahhabi

73 - 366
فرماتا ہے، وہ اللہ جو ہماراخالق ومالک ہے، جو ہمارے ظاہر وباطن ،سرائر وعلائن اورلیل ونہار کے تصرفات سے خوب باخبر ہے، جو ہماری نیتوں کےصحت یاخسارے سے خوب خوب واقف ہے۔ [اِنَّ اللہَ لَا يَخْفٰى عَلَيْہِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ][1] ترجمہ:یقینا اللہ تعالیٰ پر زمین اور آسمان میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔ میرا عقیدہ یہ ہے کہ اور یقینا آپ بھی اتفاق کریں گے کہ اللہ تعالیٰ کی تشخیص ہی زیادہ معتبر اور بالکل درست تصور ہونی چاہئے ،اللہ تعالیٰ فرماتاہے: [اَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ۰ۭ وَہُوَاللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ ][2] ترجمہ:کیا یہ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی بنائی ہوئی چیزکو نہ جانتاہو؟ اوروہ بڑا ہی باریک بین اور خوب باخبرہے۔ گویااللہ تعالیٰ ہماراخالق ہے اور وہ ہمیں سب سے بہترجانتا ہے، پھر دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے اعداء وامراض بھی سب سے زیادہ اس کے علم میں ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [وَاللہُ اَعْلَمُ بِاَعْدَاۗىِٕكُمْ۰ۭ وَكَفٰى بِاللہِ وَلِيًّا۰ۤۡ وَّكَفٰى بِاللہِ نَصِيْرًا] [3] ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور کافی ہے اللہ دوست ہونے میں اور کافی ہے اللہ مددگار ہونے میں۔ مسند احمد اور سنن ابوداؤد میں صحیح سند کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے:
Flag Counter