Maktaba Wahhabi

113 - 215
حلالہ کی لعنت: (۷۸)’’ عن عبداللّٰہ بن مسعود قال لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم المحلل والمحلل لہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر لعنت فرمائی جو حلالہ کر ے اور اس پر بھی جس کے لئے حلالہ کیا جائے‘‘ (رواہ الدارمی وابن ماجہ،مشکوۃ جلد دوم،ص۲۸۴،کتاب النکاح،باب المطلقہ ثلثا) تین طلاقیں جس عورت کو دیدی جائیں پھر اس سے دوسرا اس لئے اور اس شرط پر نکاح کرے کہ دخول کرتے ہی طلاق دے دے گا تاکہ تین طلاقیں دینے والے شوہر کے لئے یہ حلال ہو جائے اسے حلالہ کہتے ہیں۔اس فعل کے کرنے کراے والے دونوں بزبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملعون ہیں۔اور یہ فعل باعث لعنت ہے لیکن حنفی مذہب کہتا ہے کہ ایسا کرنے سے یہ عورت اس مرد کے لئے حلال ہو جائے گی چنانچہ ’’ہدایہ،جلد اول،ص۳۸۰،کتاب الطلاق فصل فی ماتحل الخ‘‘میں ہے: ’’فان طلقھا بعد وطئھا حلت‘‘ ترجمہ:’’یعنی حلالہ کرنے ولے نے اسے طلاق دیدی بعد مجامعت کرنے کے تو پہلے خاوند کے لئے حلال ہو گئی ‘‘ خیال فرمایئے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم رسولوں کے سرتاج جس کام کو حرام اور لعنت کا باعث کہیں حنفی مذہب اسے حلال کر دینے کا باعث کہتا ہے کہو حنفی بھائیو!اب کسے مانو گے؟حدیث کو یا فقہ کو؟
Flag Counter