Maktaba Wahhabi

109 - 215
سورج نکلنے سے پہلے نہیں پڑھ سکتا ‘‘ کہو حنفی بھائیو!کیا ارادہ ہے؟ہم حدیث کو مانیں یا آپ کی فقہ کو؟ سنتیں گرادیں: (۷۳)مندرجہ بالا حدیث کو پھر پڑھ لیجئے اس میں موجود ہے کہ صبح کی ان سنتوں کی قضا ہے لیکن حنفی مذہب سرے سے ان سنتوں کی قضا کا قائل ہی نہیں یہ تو آپ نے ہدایہ کی عبارت میں اوپر پڑھ لیا کہ سورج نکلنے سے پہلے ان کی قضا نہ کرے۔اب سنئے اسی کتاب میں اسی صفحے میں اسی عبارت کے ساتھ لکھتے ہیں: ’’ولا بعد ارتفا عھا‘‘ ترجمہ:’’یعنی سورج چڑھ جانے کے بعد بھی ان قضا نہ کرے‘‘ حنفی بھائیو!اب یہ آپ کی سمجھ پر موقوف ہے اور آ پ کے ایمان پر کہ جس کا کلمہ پڑھتے ہیں اس کا فرمان مانیں؟یا جس کی تقلید کرتے ہیں اس کا کہا کریں؟ حکم کے بدلے منع: (۷۴)’’ عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم من لم یصل رکعتی الفجر فلیصلھما بعد ما تطلع الشمس‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو صبح کی دو سنتیں نہ پڑھ سکا ہو وہ سورج نکلنے کے بعد انہیں پڑھ لے ‘‘ (ترمذی،ج ۱،ص۵۹،کتاب الصلوۃ،باب ماجاء فی اعادتہما بعد طلوع الشمس)
Flag Counter