Maktaba Wahhabi

134 - 215
اس لئے ہم اس خط کی طرف بھی توجہ نہ کرتے لیکن مولوی صاحب نے اس خط میں وعدہ کیا ہے کہ اگر میرے اعتراضات کا جواب دیا گیا تو میں ’’حسن ظن رکھنے والوں میں آج سے اپنا نام درج کرنے میں فخر سمجھوں گا‘‘اس لئے ہم اس کا جواب درج کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے سچی ہدایت طلب کرتے ہیں۔ ’’ إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ ‘‘ اعتراض: آپ تحریرفرماتے ہیں ’’اگر اہلحدیث سب صحیح حدیثوں پر عمل کرتے ہیں تو پھر تحت السرۃ،آمین بالسر،عدم قراء ت خلفہ الامام،امام کے خطبے کے وقت نمازو کلام کی ممانعت،عدم رفع الیدین،عدم جلسہ استراحت،والی حدیثوں پرا ٓپ اہلحدیثوں کا عمل کیوں نہیں؟بخلاف ہم حنفیوں کے کہ ہمارا ان پر عمل ہے پس صحیح معنی میں ہم اہلحدیث ہیں نہ کہ آپ لوگ۔آپ کا دعویٰ تو کاغذی پھول کی طرح ہے اور بس‘‘۔اس کا جواب ملاحظہ ہو برادرم!واللہ اگر ان میں سے اگر ایک بھی حدیث صحیح ثابت ہو جائے تو آج سے ہم اہلحدیث اس پر عمل شروع کر دیں اب آپ ان حدیثوں کی بابت خود اپنی گھریلو تحقیق سن لیں۔
Flag Counter