Maktaba Wahhabi

70 - 215
رکعتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیکھتے ہو ئے پڑھا کرتے تھے۔ان حدیثوں کو بھی حنفی مذہب نہیں مانتا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان رکعتوں کے پڑھنے کا حکم دیتے ہیں،حنفی مذہب ان سے روکتا ہے چنانچہ فقہ کی بہت بڑی زبردست فقہ کی کتاب’’ہدایہ،جلد اول،ص۷۰،کتاب الصلوۃ‘‘میں ہے: ’’ولا یتنفل بعد الغروب قبل الفرض‘‘ ترجمہ:’’یعنی سورج غروب ہو جانے کے بعد مغرب کی نماز فرضوں سے پہلے نفل نہ پڑہے ‘‘ حنفی بھائیو!کہو اب حدیث مانو گے یا فقہ؟ غائبانہ جنازہ کی نماز کا مسئلہ: (۲۷)’’ عن ابی ہریرۃ ان النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم نعیٰ للناس النجاشی الیوم الذی مات فیہ وخرج بہم الی المصلی فصف بہم وکبر اربع تکبیرات ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شاہ حبش نجاشی کے انتقال کی خبر جس دن وہ اپنے وطن میں انتقال کر گئے صحابہ رضی اللہ عنہ کو دی اور انہیں لے کر عید گاہ پہنچ کر ان کی صفیں باندھ کر نماز غائبانہ چار تکبیروں سے ادا کی‘‘(متفق علیہ،مشکوۃ شریف،ص۱۴۴،ج۱،باب لمشی بالجنازہ الخ) یہ حدیث صحیح ہے صریح ہے کہ نماز جنازہ غائبانہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا وہ کہتا ہے کہ نماز جنازہ غائبانہ نہیں پڑھنا چاہیئے۔چنانچہ حنفی مذہب کی معتبر کتاب’’در مختار،جلد اول،باب صلوۃ الجنائز‘‘میں ہے: ’’فلا تصح علیٰ غآئب‘‘
Flag Counter