Maktaba Wahhabi

154 - 215
وقت پر نماز ادا کر کے اللہ کے پیارے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دلارے بنیں گے؟اللہ نیک جواب کی توفیق دے۔آمین! لڑکی لڑکے کے پیشاب کا حکم: (۱۰۹)(رواہ احمد و ابو داؤد وابن ماجہ،مشکوۃ جز اول ص۲۵ باب تطہیر النجاسات) ’’عن لبابۃ بنت الحارث۔۔۔۔۔۔۔۔۔قال صلی اللّٰه علیہ وسلم انما یغسل من بول الانثیٰ وینضح من بول الذکر‘‘ ترجمہ:یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لڑکیوں کا ہی پیشاب دھویا جاتا ہے او ر لڑکوں کے پیشاب پر تو چھنٹیں دے لینا کافی ہیں‘‘ یہ حدیث بہت صاف ہے کہ دودھ پیتے چھوٹے بچے کہ جو ابھی غذا نہ کھاتے ہوں پیشاب میں شریعت نے فرق کیا ہے لڑکیوں کا پیشاب دھونا ضروری اور لڑکوں کے پیشاب پر صرف چھینٹا دے لینا کافی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی یہ ہے اور اسی پر سید الطاہرین صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بھی رہ ام قیس بن محصن کے چھوٹے بچے نے آپ کی گود میں پیشاب کر دیاتو بھی آپ نے یہی کیا۔لیکن حنفی مذہب نہ اس فعل سے خوش اور نہ تو اس فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عامل اس کا اول فیصلہ ہے کہ ’’بول الصبی الذی لم یطعم فکذلک ‘‘(عینی شرح ہدایہ نو لکشور جلد اول ص۴۵۳)یعنی اس لڑکے کا پیشاب بھی جو کھانا نہین کھاتا بڑے آدمیوں کے پیشاب کی طرح نجس ہے۔مطلب یہ ہوا کہ ایسے بچے کے پیشاب پر صرف چھینٹا دے لینا کافی نہیں۔اب ہمارے دوست ہمیں بتلائیں کہ
Flag Counter