Maktaba Wahhabi

186 - 215
کرتے ہیں؟یا حدیث کے مطابق حرام ہی کہتے ہیں؟اس نے تو اس مثل کو اصل کردکھا کہ بوٹی دے کر بکرا لے لو۔ سودی بیع: (۱۴۹)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۲۴۵ کتاب البیوع باب الربو میں ہے: ’’عن سعد بن وقاص قال سمت رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم سئل عن شری التمر بالرطب فقال اینق الرطب اذایبس فقال نعم فنھاہ عن ذلک ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کیا خشک کھجوروں کو تر کھجوروں کے بدلے بیچ سکتے ہیں؟آپ نے پوچھا کہ کیا تر کھجوریں خشک ہونے کے بعد وزن میں کم ہو جاتی ہیں؟جواب ملا جی ہاں،تو آپ نے اس سے منع فرمادیا‘‘(رواہ مالک،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ) لیکن حنفی مذہب اسے بھی نہیں مانتا ’’ہدایہ جلد ۳ کتاب البیوع باب الربو ص ۶۷ ‘‘میں ہے’’یجوز بیع الرطب بالتمر مثلا ‘‘یعنی تر کھجوروں سے خشک کھجوروں کی بیع جائز ہے۔کہو حنفیو!حدیث مانو گے یا فقہ؟ممنوع تجارت کرو گے یا مشروع؟ کھیت اور باغ کی شرکت: (۱۵۰۔۱۵۱)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۲۵۷ کتاب البیوع باب المساقاۃ والمزارعہ‘‘میں ہے: ’’عن عبداللّٰہ بن عمر ان رسول اللّٰہ دفع
Flag Counter