Maktaba Wahhabi

106 - 215
رکعتوں میں صرف سبحان اللہ کہہ کر رکوع کر لے۔سورۃ فاتحہ کا بلکہ قرآن کا ایک لفظ بھی نہ پڑھے تو بھی اس کی نماز ہو جائے گی بلکہ سبحان اللہ بھی نہ کہے نہ قرآن پڑھے نہ الحمد پڑھے صرف ذراسی دیر چپکے ہی چپکے کھڑا ہو کر بغیر پڑھے بھی سجدہ کر لے تو اسے اختیار ہے اب اے کلمہ گو بھائیو!تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانوگے؟یا حنفی مذہب کی؟ عدم وجوب قراء ت: (۷۰)’’اور لطف کی بات سنئے!فرض نماز کا تو حنفی مذہب میں یہ حکم ہے لیکن نفلی نمازوں میں وہ چاروں رکعتوں میں قراء ت واجب مانتا ہے چنانچ ’’ہدایہ،کے اسی صفحہ میں ہے: ’’والقراء ۃ واجبۃ فی جمیع رکعات النفل‘‘ ترجمہ:’’یعنی نفلی نماز کی ہر ہر رکعت میں قراء ت واجب ہے‘‘ پھر اسی صفحہ پر لکھتے ہیں: ’’وان صلی اربعا ولم یقراء فیھن شیئا اعادرکعتین‘‘ ترجمہ:’’یعنی اگر کسی نے چار کعت نفل نماز ادا کی اور چاروں میں قرا ء ت نہیں کی تو اسے دو رکعتوں کو دہرانا چاہیئے‘‘ اسے تو جانے ہی دیجیئے کہ یہ الٹ پلٹ کیا ہو رہا ہے؟ہمیں تو اس وقت اپنے دوستوں کو صرف یہ بتلانا ہے کہ حدیث جو اوپر کے نمبر پر گذری ہے آپ کے سامنے ہے اور اس کے بالکل بر خلاف حنفی مذہب بھی آپ کے سامنے ہے اب آپ کوا ختیار ہے کہ جسے چاہیں مانیں جسے چاہیں جواب دیں؟
Flag Counter