Maktaba Wahhabi

185 - 215
سواء بسواء یدا بید الخ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ سونا سونے کے بدلے،چاندی چاندی کے بدلے،گیہوں گیہوں کے بدلے،کھجور کھجوکے بدلے،نمک نمککے بدلے،مقدار میں بالکل برابر اور نقد ہونا چاہیئے(ادھار اور کمی بیشی سود ہے)(رواہ مسلم) یہ حدیث صاف ہے کہ کھجور کو کھجور کے بدلے برابر ہونا چاہیئے لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا ’’ہدایہ جلد ۳ کتاب البیوع باب الربو‘‘میں ہے: ’’ویجوز۔۔۔التمرۃ بالتمرتین‘‘یعنی ایک کھجور کے بدلے دو کھجوریں لینی جائز ہیں کہیئے حنفی دوستو!اب آپ فقہ مان کر اس تجارت کو جائز قرار دینگے یا حدیث مان کر اس سودی تجارت کو حرام قرار دیں گے؟ بوٹی کے بدلے بکرا: (۱۴۸)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۲۴۵ کتا ب البیوع باب الربو ‘‘می ہے‘‘ ’’عن سعید بن المسیب مرسلا ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم نھی عن بیع اللحم بالحیوان الخ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کو جانوروں کے بدلے بیچنا حرام فرمایا ہے‘‘(رواہ فی شرح السنۃ) لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا چنانچہ’’ہدایہ جلد سوم ص۵۶ کتاب البیوع باب الربو‘‘میں ہے ’’یجوز بیع اللحم بالحیوان ‘‘یعنی گوشت کو جانور کے بدلے بیچنا جائز ہے۔اب دیکھیں ہمارے زمانے کے احناف اس حرام بیع کو فقہ سے حلال
Flag Counter