Maktaba Wahhabi

77 - 215
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اس یہودی کا سر بھی اسی طرح پتھر سے کچل دیا گیا‘‘ یہ حدیث صاف ہے اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ اگر کسی نے پتھر سے سر کچل کر کسی کو مارڈلا ہو تو اس کا قصاص اور بدلہ بھی اسی طرح اس کا سر کچل کر لیا جائے گا لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا۔ان کی معتبر کتاب’’ہدایہ نے اس حدیث کو ردّ کر دیا ہے اس کے ص۵۴۷،باب مایوجب القصاص جلد چہارم ‘‘میں ہے: ولا یستوفیٰ القصاص الابالسیف‘‘ ترجمہ:’’یعنی قصاص صرف تلوار ہی سے لیا جائے ‘‘ کہو حنفی بھائیو!کیا سوچا حنفی فوجداری کا حکم بحال رہا یا محمدی قانون؟بحال رہا؟ حنفی مذہب میں کتوں کی تجارت: (۳۵)’’عن ابی مسعود الانصاری ان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نھیٰ عن ثمن الکلب ومھر البغی وحلوان الکاھن‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت سے اور زانیہ کی اجرت زنا سے اور کاہن کے حلوے مانڈے سے منع فرمایاہے‘‘ یہ حدیث صاف ہے کہ کتے کی خرید و فروخت حرام ہے۔مسلم شریف کی حدیث میں ہے: ’’ثمن الکلب خبیث الخ‘‘ ترجمہ:’’کتے کی قیمت خبیث ہے یعنی حرام ہے‘‘ لیکن حنفی مذہب اس حدیچ کو نہیں مانتا وہ کہتا ہے کہ جائز ہے چنانچہ ’’ہدایہ،
Flag Counter