Maktaba Wahhabi

214 - 215
دوستو!جس تقلید کو اہلحدیث آج حرام کہتے ہیں اور تم لٹھ لے کر ان کے پیچھے پڑ جاتے ہو اسے خود امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ بھی حرام بتلاتے ہیں۔پس للہ غور کرو،بھیڑ چال چھوڑ دو،صحیح راہ اختیار کرو،تم حنفی بھی اسی وقت بن سکتے ہو جب حدیث کے خلاف ان کے اقوال کو دیوار سے دے مارو،اور اسی وقت محمدی بھی ہو جاؤ گے کیونکہ یہی مذہب محمدی اہلحدیث جماعت کا۔پس للہ تفرقوں کو چھوڑو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تابعدار بن جاؤ،اتفاق سے رہو سہو،ایک ہاتھ میں کلام اللہ دوسرے ہاتھ میں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے لو۔یہی اماموں کی راہ ہے اسی میں دین کا دنیا کا یہاں کا وہاں کا غرض دونوں جہاں کا بھلا ہے ؎ مسلک سنت پہ اے سالک چلا جا بے دھڑک جنت الفردوس کو سیدہی گئی ہے یہ سڑک براء ت امام: برادران!میرا تو ایمان ہے کہ اگر آج امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ زندہ ہوتے تو یہ فقہ کے مسائل کو دیکھتے تو ان مسائل کو جوخلاف حدیث ہیں قطعاً نکال دیتے اور ان کی اصلاح کر کے مطابق حدیث لکھ دیتے اس لئے کہ آپ کا فرمان ہے: ’’ما جآء عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم فبالراس والعین‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سر آنکھوں پر ہے ‘‘(ظفر الامانی) آپ فرماتے ہیں: ’’ضعیف الحدیث احب الی من آراء الرجال‘‘ ترجمہ:’’مجھے تو ضعیف سے ضعیف حدیث بھی ساری دنیا کے لوگوں کی
Flag Counter