Maktaba Wahhabi

142 - 215
ہدایہ کی تخریج درایہ میں ہے ’’لم اجد ھکذا ‘‘یہ حدیث کسی حدیث کی کتاب میں اسی طرح ملتی ہی نہیں پھر اس روایت میں انقطاع ہے کسی صحت و ثبوت کو نہیں پہنچتی پس میں اپنے بھائی اروی مولوی محمد عیسیٰ صاحب بادب عرض کروں گا کہ جناب اہلحدیث کے سامنے ایسی بے ثبوت روایتیں پیش کرکے انہیں صحیح حدیثوں سے ہٹانا چاہتے ہیں؟یہ تو ایک مسلمان کی شان نہ ہونی چاہیئے میں نے اس روایت کا بھی بے سند ہونا آپ ہی کی کتابوں سے بتلایا ہے اب سنئے! رفع الیدین کی حدیث (۱۰۵):رفع الیدین کرنا مشکوۃ نظامی ص۵۹ میں ہے: ’’ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم کان یرفع یدیہ حذ و منکبیہ اذا فتتح الصلوۃ واذا کبر للرکوع رفعھما کذالک‘‘ ترجمہ:’’یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی نماز شروع اور جب رکوع میں جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے رفع الیدین کیا کرتے تھے‘‘۔ لیکن حنفی مذہب اس صاف اور صریح حدیث کو نہیں مانتا چنانچہ ’’ہدایہ جلداول ص۹۲ ‘‘میں ہے: ’’ ولا یرفع یدیہ الا فی التکبیرۃ الاولیٰ‘‘ ترجمہ:’’یعنی پہلی تکبیر کے سوا پھر رفع الیدین نہ کرے‘‘ کہئے صلوۃ محمدی پڑھوایئے گا یا نماز حنفی؟
Flag Counter