Maktaba Wahhabi

60 - 215
ترجمہ:’’استسقاء کے موقعہ پر نماز با جماعت مسنون نہیں ہے‘‘ کہو حنفی بھائیو کیا ارادہ ہے؟فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لو گے یا قول امام لو گے؟دونوں آپ کے سامنے ہیں۔اہلحدیث بنو یا اہل فقہ بنو؟محمدی بنو یا حنفی؟تمہیں اختیار ہے۔اقرار و انکار کی گنجائش ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ امام صاحب رحمہ اللہ کے اس فتوے کو آپ کے دونوں شاگردان رشید نے بھی نہیں مانا یعنی امام محمد اور امام ابویوسف بھی یہاں تقلید امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نہیں کرتے۔ نصاب زکوٰۃ کا مسئلہ: (۱۷)’’عن ابی سعید ن الخدری ان النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال لیس فی حب ولا تمر صدقۃ حتی یبلغ خمسۃ وسق‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو دانے اور جو کھجوریں پانچ وسق سے کم ہوں ان میں زکوٰۃ فرض نہیں ‘‘ (روالنسائی،مشکوۃ کتاب الزکوٰۃ،ص۱۵۹،ج ۱،باب ما یحب فیہ الزکوٰۃ) دارقطنی میں بھی حدیث ہے کہ پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں بخاری مسلم میں بھی فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ: ’’لیس فی مادون خمسۃ اوسق صدقۃ‘‘ ترجمہ:’’یعنی پانچ وسق سے کم کھجوروں میں زکوٰۃ نہیں‘‘ ان حدیثوں کو حنفی مذہب نہیں مانتا وہ کہتا ہے: ’’قال ابو حنیفۃ فی قلیل مآاخرجتہ الارض
Flag Counter