Maktaba Wahhabi

94 - 215
کتے کے جھوٹے برتین کا مسئلہ: (۵۵)’’عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم اذا شرب الکلب فی انآء احد کم فلیغسلہ سبع مرات‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی کے برتین میں سے کتاب پی جائے تو اسے ساتھ مرتبہ دھو ڈالے‘‘ (متفق علیہ،مشکوۃص۵۲،ج۱،باب تطہیرالنجاسات) لیکن حنفی مذہب اس حدیث کو نہیں مانتا اس کی فقہ کی معتبر کتاب ’’ہدایہ ص۲۸،ج اول،کتاب الطہارۃ فصل فی الارسار ‘‘میں لکھا ہے: ’’یغسل الانآء من ولوغۃ ثلثا‘‘ ترجمہ:’’یعنی کتے کے جھوٹے برتین کو تین دفعہ دھویا جائے‘‘ کہو حنفی بھائیو!حضور صلی اللہ علیہ وسلم سات مرتبہ کا حکم دیں آپ کا مذہب تین مرتبہ کا حکمدے اب آپ کیا حکم مانیں گے؟اور کس کا انکار کریں گے؟ نیت تیمم: (۵۶)’’ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر عمل کا مدار نیت پر ہے‘‘(متفق علیہ،مشکوۃ شریف کی پہلی حدیث) لیکن حنفی مذہب کہتا ہے:
Flag Counter