Maktaba Wahhabi

138 - 215
آواز سے کہنا‘‘ پس یہ تو تھا اس حدیث کے متعلق مختصرا سا جواب اب صحیح اور صریح حدیث سنئے۔ بلند آمین کی حدیث بلند آمین: ’’عن وائل بن حجر قال سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم قرأ غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین فقال آمین مد بھا صوتہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین ‘‘پڑھ کر بآواز بلند ’’آمین ‘‘کہی‘‘(مشکوۃ نظامی،ص۶۳) لیکن افسوس کہ حنفی اس حدیث کو نہیں مانتے ’’ہدایہ،ص۸۷‘‘میں لکھا ہے ’’ویخفونھا‘‘یعنی’’ آمین ‘‘کو پست آواز سے مخفی پوشیدہ کہے۔دیکھیں اب ہمارے حنفی بھائی مذہب پر رہتے ہیں یا حدیث پر آتے ہیں۔ آمین کے بارے کی بہت سی حدیثین ہماری کتاب دلائل محمدی میں دیکھئے۔ سورت فاتحہ کے خلاف کے جواب (۳)سورۃ فاتحہ: سورۃ فاتحہ امام کے پیچھے نہ پڑھنے کی جو روایت آپ نے ہمارے سامنے پیش
Flag Counter