Maktaba Wahhabi

114 - 215
ایک کو تین کر دیا: (۷۹)’’ان ابا الصبھا قال لا بن عباس اتعلم انما کانت الثلاثۃ تجعل واحدۃ علي عہد النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم وابی بکر وثلاثا من امارۃ عمر فقال ابن عباس نعم‘‘ ترجمہ:’’یعنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال ہوا کہ ایک دفعہ کی ایک مجلس کی دی ہوئی تین طلاقیں کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے تین سال کے زمانے تک ایک ہی شمار ہوتی تھی؟آپ نے فرمایا کہ ہاں ایسی تین طلاقیں ایک ہی کر دی جاتی تھیں‘‘ (صحیح مسلم شریف،جلد اول،ص۴۷۸،باب طلاق الثلاث) یہ صحیح حدیث صریح ہے کہ جو شخص تینوں طلاقیں ایک ساتھ اپنی بیوی کو دے وہ شمار میں اور حکم میں ایک ہی کے ہو سکتی ہیں لیکن حنفی مذہب اس حدیث کو نہیں مانتا وہ کہتا ہے: ’’فاذا فعل ذلک وقع الطلاق و کان عاصیا‘‘ ترجمہ:’’یعنی اگر کسی شخص نے ایک ساتھ تین طلاقیں دیں یا ایک ہی طہر میں تین دیدیں تو ہے وہ گنہگار ہے وہ طلاق طلاق بدعت لیکن واقع ہو جائے گی‘‘ پس حدیث میں تو تھا کہ ایسی تین طلاقیں ایک کر دی جائیں گی،اور حنفی مذہب میں ہے کہ وہ تین رہیں گی۔اب تم کہو حنفی بھائیو!تین یا ایک؟
Flag Counter