Maktaba Wahhabi

149 - 215
ان میں بھی صراحت و صحت کے ساتھ بے جرح ایک بھی حدیث نہیں اور ان کے خلاف صراحت و صحت کے ساتھ حدیثیں موجود ہیں۔مدتیں ہوئی میں نے اعلان کر رکھا ہے پھر میں اسے دہراتا ہوں سنئے! چار سو روپے کا انعام انعام: اگر کوئی صاحب رفع الیدین نہ کرنے کی صحیح صریح مرفوع غیر مجروح حدیث پیش کریں تو ہمارا تحریری حلفیہ اقرار ہے کہ رفع الیدین ترک کر دینگے اور ایک سو روپیہ نقد بھی دینگے۔اسی طرح آمین دل میں کہہ لینے کی حدیث بھی اور اسی طرح امام کے پیچھے ’’الحمد ‘‘نہ پڑہنے کی حدیث بھی،اور اسی طرح زیر ناف ہاتھ باندھنے کی حدیث بھی۔ہے کوئی جو ہم سے یہ انعام بھی حاصل کرے؟اور ہمیں حنفی بھی بنالے۔مکرم مولانا میں نے اخباری حیثیت کے مطابق قلم روک روک کر بہت مختصر سے جواب جناب کو دیئے ہیں لیکن اگر اس سے سیری نہ ہوتو میری کتابیں دیکھئے ہمیں کوئی ضد نہیں ہم حدیث پر ایمان رکھتے ہیں حدیث پہنچاؤ اور منوالو۔حدیث لو اور مان لو ؎ سینے کو چمن بنائیں گے ہم گل کھائیں گے گل کھلائیں گے ہم اب ہم پھر اپنے اسی ترک کردہ سلسلے کو لیتے ہیں ایک سو چھ حدیثیں ہو چکیں آگے سنئے۔
Flag Counter