Maktaba Wahhabi

143 - 215
جلسہ استراحت: پہلی رکعت پوری کرنے کے بعد دوسری کے لئے کھڑے ہونے سے پہلے ذرا سی دیر نہ بیٹھے اس کی بابت جو حدیث پیش کی گئی ہے وہ بھی ضعیف ہے صحیح نہیں اسی آپ کے مذہب کی اعلی کتاب ہدایہ کی تخریج درایہ ص۸۲ میں ہے کہ اس روایت کی سند ضعیف ہے پس یہ تو ضعیف ہے اب سنیئے! اس کا ثبوت: (۱۰۶)’’ان النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم اذا کان فی وتر من صلوتہ لم ینھض حتی یستوی قاعدا ‘‘ ترجمہ:’’یعنی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی یا تیسری رکعت کے بعد کھڑا ہونا چاہتے تو بغیر اچھی طرح بیٹھے ہوئے کھڑے نہ ہوئے‘‘(اخرجہ البخاری) یہ صحیح اور صریح حدیث ہے لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا ان کی ہدایہ ص۹۲ میں ہے’’لا یقعد‘‘یعنی اس موقعہ پر نہ بیٹھے۔کہو حنفی بھائیو!کس کی مانو گے؟اور کس کی چھوڑو گے؟ مذہب اہلحدیث: ہمارا مذہب: الغرض ان روایتوں میں سے ایک بھی صحیح ثابت نہیں ہوئی اور ان کے برخلاف صحیح اور صریح حدیثیں ہیں اس لئے اہلحدیث بفضل اللہ تعالیٰ ان حدیثوں پر
Flag Counter