Maktaba Wahhabi

206 - 215
آپ کے سامنے ہے کہ کسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہ مقابل حدیث رد ہو گئے تو کیا اے اسلامیو!مندرجہ بالا ۱۵۶ حدیثیں جو آپ کے سامنے ہیں ان کے بالمقابل جو اقوال فقہا ہیں کیا آپ انہیں رد نہ کریں گے؟اگر آپ کا فیصلہ رد نہ کرنے کا ہے تو فیصلہ ربانی جو رد ایمان کا ہے وہ بھی سامنے رہے۔آیئے!اب میں آپ کو دو چار واقعات اور بھی اسی قسم کے سناؤں: حدیث پر فیصلہ فاروقی: بنو زہرہ کے ایک شخص کو بلوا کر حضرت عمر فاروق ر ضی اللہ عنہ پوچھتے ہیں کہ فلاں شخص کے بارے میں جو جاہلیت میں کا پیدا شدہ تھا اور نسب خلط ملط ہے تمہارا کیا علم ہے؟اس نے کہا فراش تو فلاں کا تھا اور نطفہ فلاں کا۔بات تحقیق ہوگئی لیکن سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بچہ نطفے والے کا نہیں ہو سکتا اس لئے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس کا فراش ہے اسی کی اولاد ہے۔ خلافت کا فیصلہ خلاف حدیث اگر ہو مردود ہے: مخلد بن خفاف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک غلام خرید کیا کچھ دنوں کے بعد مجھے اس کے ایک عیب کی اطلاع ہوئی تو میں نے جاکر دربار خلافت میں شکایت کی مجھے حکم ملا کہ میں اس غلام کو اسے لوٹا دوں جس سے خرید کیا ہے اور اس سے جو غلہ میں نے حاصل کیا ہے وہ بھی واپس کردوں۔میں یہ حکم سن کر چلا آیا جناب عروہ سے ملا اور جناب خلیفۃ المسلمین عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا یہ فیصلہ ان سے بیان کیا،انہوں نے کہا سبحان اللہ شام کو میں ضرور جاؤنگااور کہوں گا کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا ہے کہ ایسے مقدمے کے فیصلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلہ اسے دلوایا ہے
Flag Counter