Maktaba Wahhabi

95 - 215
’’والا یشترط نیۃ التیمم‘‘ ترجمہ:’’یعنی تیمم میں نیت شرط نہیں کہ جنابت کا ہے یا وضوء کا ‘‘ (ہدایہ،ج۱،ص۳۴) ولی نکاح: (۵۷)’’عن ابی موسی عن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم قال الا نکاح الا بولی‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بغیر ولی کے نکاح جائز نہیں’’(رواہ احمد،ترمذی،ابو داؤد،ابن ماجہ،دارمی،مشکوۃ ص۲۷۰،ج۲،باب الولی) آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلی سن لیا؟اب حنفی مذہب کا فیصلہ سنئے ’’ہدایہ ص۲۹۳،باب فی الاولیاء،جلد دوم ‘‘میں ہے: ’’علیھا ولی بکرا کانت او ثیبا‘‘ ترجمہ:’’یعنی آزاد عقل مند بالغہ عورت کی رضا مندی سے بغیر ولی کے بھی نکاح ہو جاتا ہے‘‘ حنفی بھائیو!کہو اب تم کوفے کا فیصلہ مانو گے یا مدینے کا؟ قومِ مومن کی دل آزاری: (۵۸)’’عن علی عن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال المسلمون تتکا فآدمآؤھا واموالھم الخ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ سب مسلمان جان و مال
Flag Counter