Maktaba Wahhabi

59 - 215
’’الوتر ثلاث رکعات‘‘ ترجمہ:’’یعنی وتر تین رکعت ہیں‘‘ حنفی بھائیو!حدیث کے ایک وتر کاحنفی مذہب مخالف ہے فرمایئے آپ کسے مانیں گے،امتی ہو کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مانیں گے یا مقلد ہو کر فقہ کی؟ نماز استسقاء کی مسئلہ: (۱۶)’’عن عبداللّٰه بن زید قال خرج رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم بالناس الی المصلي یستسقی فصلی بھم رکعتین فیھا بالقرآء ۃواستقبل القبلۃ یدعوا ورفع یدیہ وحول ردآئہ،حین استقبل القبلۃ‘‘ ترجمہ:’’یعنی نماز استسقاء کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہ کو لے کر عید گاہ تشریف لے گئے وہاں بلند دورکعت نماز آپ نے پڑھائی۔قبلے کی طرف متوجہ ہو کر اونچے ہاتھ کر کے دعا مانگی اور قبلہ رخ ہی تھے جو اپنی چادر پلٹائی‘‘(متفق علیہ،مشکوۃ،ص۱۳۱،ج ۱ باب الاستسقاء) یہ بخاری مسلم جیسی بہترین صحیح ترین کتابوں کی حدیث ہے اپنے مطلب میں صاف ہے ظاہر ہے کہ استسقاء یعنی بارش کی دعا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز باجماعت ادا فرمائی۔لیکن حنفی مذہب اس حدیث کو نہیں مانتا۔چنانچہ حنفیوں کی بہترین کتاب ’’ہدایہ،ج ۱،باب الاستسقاء،ص۱۵۶‘‘میں ہے: ’’قال ابو حنفیۃ رضی اللّٰه عنہ لیس فی الاستسقاء صلوۃ مسنونۃ فی جماعۃ‘‘
Flag Counter