Maktaba Wahhabi

73 - 215
ایچ پیچ کر سکے؟صحیح ہے صریح ہے کہ شراب کا سرکہ بنانا حرام ہے لیکن سارے حنفی اللہ کے سارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حرام کو حلا بنائے ہوئے ہیں۔ایک حنفی نہیں جو اس حدیث کو مانتا ہو،دیکھیئے حنفی مذہب کی مقبول عام کتاب’’ہدایہ،ص۴۸۳،جلدچہارم،کتاب الاشربہ‘‘میں ہے: ’’واذا تخللت الخمر حلت سوآء صارت خلا بنفسھا او بشیء یطرح فیھا ولا یکرہ تخلیلھا‘‘ ترجمہ:’’یعنی جب شراب کا سرکہ بن گیا تو حلال ہوگیا،خواہ خود بن جائے خواہ کوئی اور چیز ڈال کر اس کا سرکہ بنالیا جائے اور شراب کا سرکہ بنانا مکروہ بھی نہیں‘‘ حنفی بھائیو!یہ ہے حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ شراب کا سرکہ نہ بنایا جائے اور یہ ہے حنفی مذہب کہ شراب کا سرکہ بنانے میں کوئی کراہیت نہیں بلکہ شراب کا سرکہ بنانے سے وہ حلال ہو جاتا ہے کہو اب کہا مقبول ہے؟اور کیا مردود ہے؟ عورتوں کا مسجد میں جانا: (۳۰)’’عن ابن عمر قال قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم اذا استاذ نت امراۃ احدکم الی المسجد فلا یمنعھا ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تم میں سے کسی کی بیوی مسجد جانا چاہے تو وہ اسے روکے نہیں‘‘(متفق علیہ،مشکوۃ،ص۹۶،جلد اول،باب الجماعۃ) یہ حدیث اعلیٰ درجے کی صحیح ہے اوراس سے صاف ثابت ہے کہ عورتوں کوجماعت کے ساتھ مسجد میں آکر نماز پڑھنا جائز ہے۔ہم مانتے ہیں کہ انکا گھر میں
Flag Counter