Maktaba Wahhabi

145 - 215
الحنفیہ‘‘میں موجود ہے کہ جناب سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’مجھے امام ا بو حنفیہ رحمہ اللہ نے اہلحدیث بنایا‘‘پس یہ فرق ہمیشہ پیش نظر رکھو تاکہ ہماری نسبت کسی غلط فہمی میں نہ پڑو۔اس کی مزیدتحقیق میری کتاب ’’سراج محمدی‘‘میں ملاحظہ فرمالیجئے۔ الزامی جواب: الزامی ایک اور جواب سن بھی لیجیئے اور ٹھنڈے دل سے غور کر لیجئے شاید اللہ تعالیٰ اسی سے ہدایت کی طرف رہبری کرے۔وہ یہ ہے کہ اگر حنفی مذہب کی فقہ کی کتاب کے کسی مسئلے کو خلاف حدیث یا غلط کہنے اور اس کے نہ ماننے سے امام صاحب پر الزام دینا لازم آتا ہے۔اور یہ نادانی ہے تو کیوں جناب؟تین اور مذہبوں کے کل مسائل اختلافیہ کو آپ حضرات خلاف حدیث یا غلط کہیں اور انہیں نہ مانیں تو کیا آپ نے ان تینوں اماموں کو الزام نہیں دی اور کیا یہ ایک چھوڑ تین تین نادانیاں آپ نے نہیں کیں؟پس ’’ہر چہ بخود نہ پسندی بدیگراں پسند‘‘ فقہ کے مسائل فقہ کے بے دلیل مسائل: جنا ب کا یہ فرمانا کہ ’’فقہ کوئی من گھڑت یا بناوٹی چیز کانام نہیں ہے بلکہ فقہ تو نام ہے ان مسائل شرعیہ کے مجموعے کا جو قرآن و حدیث سے ماخوذ ہوں لگے ہاتھوں ان کا بھی جواب سنتے جایئے!اور بسط مطلوب ہو تو میری کتا ب سیف محمدی دیکھ لیجئے۔
Flag Counter