Maktaba Wahhabi

36 - 215
کے میدان کا کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے اللہ جانے ان کا جواب تو کیا ہو لیکن پڑہے لکھے لوگ،تقلیدی رنگ میں رنگے ہوئے علماء،کتب فقہ کے جاننے والے،کتب اصول فقہ کے ماننے والے تو مجبور ہیں کہ وہ ہمیں کھلے لفظون میں جواب دیں کہ جناب قرآن وحدیث سے مسائل لینا مجتہدین کا کام ہے نہ کہ ہم مقلدین کا۔اگر اتنا مرتبہ ہماراہوتا تو ہم مقلد ہی کیوں بنتے؟ہم کوئی مسئلہ بھی قرآن و حدیث سے نہیں لے سکتے۔ہم ظہر کی نماز کے چار فرض پڑہتے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ ہم نے قرآن سے اس کا ثبوت پایا ہے حدیث میں یوں ہے بلکہ صرف اس لئے کہ ہمارے امام،امام اعظم مجتہد زماں واقف اسرار نہاں شہنشاہ ملک فقہ حضرت امام بو حنیفہ علیہ رضوان اللہ ورحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں یہ بتلایا اور یہ فرمایا ہے۔ہم رمضان کے روزے فرض مانتے ہیں اور واللہ سارا مہینہ روزے سے رہتے ہیں لیکن آیت قرآن ’’ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ‘‘ کی وجہ سے نہیں،حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ’’ان اللّٰه فرض علیکم صیامہ‘‘کی رو سے نہیں بلکہ صرف اس وجہ سے کہ امام ہمام مجتہد مطلق فقیہ بے مثال حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ تم پر رمضان کے روزے فرض ہیں۔تم ان روزوں کو برابر رکھتے چلے جاؤ۔ تقلید کسے کہتے ہیں ہمارے انجان حنفی بھائی اتنا پڑہتے ہی ہماری نسبت کوئی ریمارک قائم کرنا شروع نہ کردیں یہ سچ ہے کہ آج تک آ پ نے ممکن ہے کسی اپنے عالم کو یہ کہتے نہ سنا ہو لیکن آؤ ادھارے سودے کی ضرورت نہیں یہاں تو نقد لین دین ہے۔یہ تو جناب کو معلوم ہوگا کبھی نہ کبھی تو سنا ہوگا کہ ’’توضیح تلویح‘‘حنفی مذہب کے اصول فقہ کی سب سے زیادہ معتبر کتاب ہے یہاں تک کہ درس نظامی میں داخل ہے جب تک
Flag Counter