Maktaba Wahhabi

158 - 215
ہے’’ والسجدۃ واجبۃ فی ھذہ المواضع علی التالی والسامع‘‘(ہدایہ کتاب الصلوۃ جلد اول ص۱۴۳ باب فی سجدۃ التلاوۃ)یعنی ان تمام جگہ سجدہ تلاوت واجب ہے۔قراء ت کرنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی۔یاد رہے کہ ان وجوب کی جگہوں میں اسی ہدایہ میں سورۃ والنجم کے سجدے کا بھی ذکر ہے۔کہئے حنفی بھائی اب کیا فتویٰ دیں گے؟ کفن چور پر مہربانی: ’’عن ابی سلمۃ عن ابی ہریرۃ ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم قال فی السارق ان سرق فاقطعوایدہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ چور کا ہاتھ کاٹ دو ‘‘ (رواہ فی شرح السنۃ مشکوۃ جلددوم ص ۳۱۴ کتاب الحدود باب قطع السرقہ) پہلے ہی حدیث گزر چکی کہ پاؤ دینار یعنی تین درہم کی چور ی پر چور کا ہاتھ کاٹ دینا چاہیئے۔حنفی مذہب جہاں چوری کی چیز کی اتنی مقدار کو نہیں مانتا وہاں بہت سے چوروں کو بھی اس حکم میں داخل نہیں کرتا،مثلاً وہ کہتا ہے: ’’لا قطع علي النباش‘‘ ترجمہ:’’یعنی کفن چور پر حد نہیں اس کا ہاتھ نہ کاٹنا چاہیئے‘‘ ملاحظہ ہو حنفی مذہب کی فقہ کی اول نمبر کی کتاب ’’ہدایہ جلد دوم ص۵۲۱ کتاب السرقہ‘‘فرمایئے آپ کفن چوروں کا ساتھ دینگے یا حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا؟
Flag Counter