Maktaba Wahhabi

125 - 215
بے جنازے کی میت: (۹۱)’’عن المغیرۃ ابن شعبۃ ان النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال والسقط یصلی علیہ وید عیٰلوالدیہ بالمغفرۃ والرحمۃ ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو کچا بچہ ماں کے پیٹ سے گر پڑا ہو(جس میں جان نہ ہو)اس کے جنازے کی بھی نماز پڑہی جائے اور اس کی ماں باپ کے لئے دعائے مغفرت و رحمت کی جائے ‘‘ (ابو داؤدو مشکوۃ،ج۱،ص۱۴۶،کتاب الجنائز باب المشی الخ) لیکن حنفی مذہب اس حدیث کو نہیں مانتا وہ کہتا ہے کہ: ’’ومن لم یستھل ادرج فی خرقۃ کرامۃ لبنی ادم ولم یصل علیہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی جو بچہ پیدا ہو کر چلاّئے نہیں اسے چونکہ وہ انسان ہے ایک کپڑے میں لپیٹ دیا جائے اور اس کے جنازے کی نماز نہ پڑہی جائے ‘‘ کہو حنفی بھائیو!اب اپنے بچوں کو بے نماز ہی رکھ کر حنفی بنو گے؟یا ان پر نماز ان کے ماں باپ کے لئے دعا مانگ کر محمدی بنو گے؟ تو ہین رسول صلی اللہ علیہ وسلم: (۹۲)’’عن علی رضی اللّٰه عنہ ان یھودیۃ کانت تشتم النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم وتقع فیہ تخنقھا رجل حتی ماتت فابطل النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم دمھا‘‘ ترجمہ:’’یعنی ایک یہودیہ عورت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتی تھی اور
Flag Counter