Maktaba Wahhabi

200 - 215
وہ کریں گے کہ ان سب کو توڑمروڑ کر کچل کر دبوچ کر اپنے مذہب کے سانچے میں ڈھالیں۔لیکن یہ کبھی نہ ہوگا کہ تقلید کی رسیاں توڑ کر تحقیق کی پر فضا وسع میدان میں اطمینان کا ایک بھی سانس لیں۔؎ خاموشی میں یاں لذت گویائی ہے آنکھیں جو ہیں بند عین بینائی ہے مقلدین سے ایک کٹھن سوال: اے مقلد بھائیو!میں ایک او ر صرف ایک ہی چیز آپ سے سمجھنا چاہتا ہوں،کیا یہ ہو سکتا ہے کہ آپ خود بھی اسے سمجھیں اور پھر مجھے بھی سمجھا دیں؟یہ تو ظاہر ہے کہ آپ مقلد ہیں،یہ بھی ظاہر ہے کہ اجتہاد کو ختم ہوئے صدیاں گزر چکی ہیں۔اماموں کے زمانے کے بعد اجتہاد کی قوت اور شان کسی میں ظاہر نہیں ہوئی اور آپ نے اپنے علم غیب سے خبر پاکر اپنی کتابوں میں یہ فیصلہ بھی کر دیا ہے کہ آئندہ بھی کوئی مجتہدنہ ہوگا۔تو کیا کرم فرما کر جناب یہ بتلائیں گے کہ ان چاروں مذہبوں میں سے ایک معین مذہب جناب نے کیسے اختیار کر لیا؟حنفیو!آپ مجتہد نہیں ہیں بلکہ آپ میں کوئی مجتہد نہیں ہے،اماموں کے علم سے زیادہ علم آپ کو نہیں،پھر کیسے آپ نے معلوم کر لیا کہ باقی تینوں اماموں کے مسئلے غلط ہیں؟اور میرے اس ایک امام کے مسئلے سچے ہیں؟آپ ہیں مقلد قرآن و حدیث کو آپ نہیں سمجھ سکتے،جب تحقیق سے آپ کو لگاؤ نہیں تو آپ نے اتنے بڑے بڑے مجتہد مطلق چار اماموں کا امتحان کیسے لے لیا؟کیوں جی مجتہدوں میں حلال حرام کا اختلاف تھا یہ جناب نے کیسے باور کر لیا کہ حق امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور تینوں امام باطل پر اور ناحق پرہیں؟جناب کی عدالت سے ایک امام کو سچ اور تین اور اماموں کو جھوٹ کی ڈگری کیسے مل گئی؟
Flag Counter