Maktaba Wahhabi

78 - 236
اور اس اضافی لفظ کو امام بخاری نے ’’جزء القراءة‘‘میں معلول قرار دیا ہے۔[1] امام ابن حبان کا یہ کلام’’الاحسان في تقریب صحیح ابن حبان‘‘(۱؍۸۷) میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر شیخ شعیب ارناؤوط نے یہ حاشیہ چڑھایا ہے کہ معمر منفرد نہیں،بلکہ ابو داؤد میں زہری سے اسے بیان کرنے والے سفیان بھی ہیں۔جس حدیث کی طرف موصوف نے اشارہ کیا ہے وہ سنن ابی داؤد’’کتاب الصلاۃ باب من ترک القراءة في صلاتہ بفاتحہ الکتاب‘‘میں(ح:۸۰۸) ہے جس کے بارے میں علامہ منذری رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ یہ حدیث تو بخاری،مسلم،ترمذی،نسائی اور ابن ماجہ میں بھی ہے،لیکن ان میں سے بعض کے یہاں یہ لفظ’’فَصَاعِداً‘‘نہیں ہے۔[2] اس سے علامہ منذری رحمہ اللہ کا اشارہ اس طرف ہے کہ ان سب کتبِ حدیث صحیحین و سننِ ثلاثہ میں یہ حدیث سفیان سے مروی ہے،مگر کسی میں یہ لفظ نہیں،تو معلوم ہوا کہ امام ابو داود کو اس روایت میں وہم ہوگیا ہے کہ معمر کے اس اضافے کو سفیان کی روایت میں درج کردیا ہے اور یہی بات قدرے تفصیل سے علامہ عبدالرحمان مبارکپوری رحمہ اللہ نے بھی لکھی ہے۔ وہ مزید لکھتے ہیں: ’’سفیان کی یہ روایت دارقطنی،مصنف ابن ابی شیبہ،مسند ابی عوانہ اور ’’جزء القراءة‘‘ا مام بخاری میں بھی ہے،لیکن کسی میں بھی یہ لفظ نہیں ہے۔امام بخاری نے ’’جزء القراءة‘‘میں معمر کے اس اضافی لفظ کا
Flag Counter