Maktaba Wahhabi

11 - 195
اس میں صبح وشام ان کی روزی انھیں ملتی رہے گی۔یہ وہ جنت ہے جس کا وراث ہم اپنے بندوں میں سے اسے بنائیں گے جو پرہیز گار ہو گا۔‘‘ ٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے:﴿إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کَانَتْ لَہُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً٭خَالِدِیْنَ فِیْہَا لَا یَبْغُونَ عَنْہَا حِوَلاً﴾[الکہف:۱۰۷۔۱۰۸] ’’بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے عمل کئے ان کی ضیافت کیلئے فردوس کے باغات ہونگے۔وہ ان میں ہمیشہ کیلئے رہیں گے اور وہ ان سے نکلنا نہیں چاہیں گے۔‘‘ ٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَا نُضِیْعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلاً ٭ أُوْلَئِکَ لَہُمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہِمُ الْأَنْہَارُ یُحَلَّوْنَ فِیْہَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَہَبٍ وَیَلْبَسُونَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَّکِئِیْنَ فِیْہَا عَلَی الْأَرَائِکِ نِعْمَ الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا﴾[الکہف:۳۰۔۳۱] ’’بے شک جو لوگ ایمان لائیں گے اور اچھے عمل کریں گے ہم اچھا کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کریں گے۔ان کو ہمیشہ رہنے والے باغات ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی۔وہاں انھیں سونے کے زیورات پہنائے جائیں گے اور وہ باریک اور دبیز ریشم کے ہرے کپڑے پہنیں گے۔وہ ان میں آرام دہ کرسیوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہونگے۔کتنا اچھا بدلہ ہو گا۔اور جنت اچھی آرام گاہ ہوگی۔‘‘
Flag Counter