Maktaba Wahhabi

58 - 195
پڑھا کرو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں۔(اگر یہ کام کرو گے تو ) جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔‘‘ ٭حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا:(السلام علیکم ) تو آپ نے فرمایا:دس نیکیاں۔پھر ایک اور بندہ آیا اور اس نے کہا:(السلام علیکم ورحمۃ اللہ ) تو آپ نے فرمایا:بیس نیکیاں۔پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا:(السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ) تو آپ نے فرمایا:تیس نیکیاں۔[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] ٭ لہذا آپ ذرا غور فرمائیں (اللہ آپ پر رحم فرمائے ) سلام کو پھیلانے کے یہ کتنے عظیم فضائل ہیں اور اس پر اللہ تعالی کی کتنی بڑی نوازشات ہیں !ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سلام کا ثواب بہت زیادہ ہے۔اور یہ جنت میں داخل کرنے والے اسباب میں سے ایک ہے۔اور اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ ہے جو سلام کہنے میں پہل کرنے والا ہو۔جبکہ بہت سارے مسلمان اِس فضیلت کو ضائع کردیتے ہیں اور اِس کے حصول میں سستی کرتے ہیں حالانکہ اِس کا اجر اللہ تعالی کے ہاں بہت بڑا ہے۔ ٭میرے معزز مسلمان بھائی !ان عظیم مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے جلدی کریں اور کوشش کیا کریں کہ جس شخص کو آپ جانتے ہوں اسے بھی اور جسے آپ نہیں جانتے اسے بھی سلام کہیں۔چاہے کوئی مالدار ہو یا غریب،کوئی عربی ہو یا عجمی ہر ایک کو سلام کہیں۔ایک شخص جو غریب یا کمزور قسم کا ہو یا ایسا ہو جس سے آپ کو کوئی دنیاوی مطلب نہیں تو اس کو سلام کہنا آپ کیلئے زیادہ بڑے اجر کا سبب
Flag Counter