Maktaba Wahhabi

71 - 195
’’قیامت کے دن مومن کے ترازو میں کوئی چیز اچھے اخلاق سے زیادہ وزنی نہیں ہوگی۔اور اللہ تعالی بے حیا اور گھٹیا شخص کو نا پسند کرتا ہے۔‘‘[رواہ الترمذی و صححہ الألبانی ] ٭ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’بے شک ایک مومن اپنے اچھے اخلاق کے ساتھ اُس شخص کا درجہ حاصل کر لیتا ہے جو دن کو روزے رکھتا ہو اور رات کو قیام کرتا ہو۔‘‘[رواہ ابو داؤد و صححہ الألبانی ] ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:’’مومنوں میں سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والا ہو۔‘‘[رواہ ابو داؤد و صححہ الألبانی ] ٭ نیز فرماتے ہیں:’’قیامت کے روز تم میں میری مجلس کے سب سے زیادہ قریب وہ ہونگے جو تم میں سب سے اچھے اخلاق والے ہیں۔وہ جوکہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ نرم رویہ رکھتے ہیں۔وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کے مسلمان بھائی ان سے محبت کرتے ہیں۔‘‘[رواہ الطبرانی وصححہ الألبانی ] ٭ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’مجھے تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے روز میری مجلس کے سب سے زیادہ قریب وہ ہونگے جو تم میں سب سے اچھے اخلاق کے حامل ہیں۔اور مجھے تم میں سے سب سے زیادہ نا پسندیدہ اور میری مجلس سے سب سے زیادہ دوروہ ہونگے جو گفتگو میں دوسروں پر فخر کرنے والے،دھاڑنے والے(گلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرنے والے ) اور تکبر کرنے والے ہیں۔‘‘[رواہ الترمذی و صححہ الألبانی ]
Flag Counter