Maktaba Wahhabi

118 - 325
أَطِيعُوا اللّٰہَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ(اے ایمان والو!اطاعت کرو اللہ کی اوراطاعت کرو رسول کی اوراپنےمیں سے حکم والوں کی)کی تفسیر میں کتنی عمدہ بات لکھی ہے کہ اللہ نے اپنی اور اپنےرسول کی اطاعت کا حکم دیا اور اطاعت کے فعل امر کودومرتبہ ارشاد فرمایا تاکہ واضح ہوجائے کہ اللہ کی طرح رسول کی اطاعت بھی مستقلاً واجب ہےخواہ رسول کا حکم کتاب اللہ میں موجود ہو یا نہ ہو،اس لیے کہ اللہ نے کتاب کے ساتھ ساتھ اپنے رسول کو کتاب کے مثل اورچیز بھی دی ہے اوروہ حدیث ہے،لیکن وَأُولِي الْأَمْرِ کی اطاعت کے لیے ’اَطِیعُوا‘کا فعل امر نہیں بیان کیابلکہ ان کی اطاعت کو رسول کی اطاعت کے تابع کردیا۔یعنی وَأُولِي الْأَمْرِ رسول کی اطاعت کےمطابق جب تک حکم دیں تب تک ان کی اطاعت جائز ہے،اورجب وہ رسول کی مخالفت کاحکم دیں تو ایسی اطاعت معصیت اورحرام ہے۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:" لاَ طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الخَالِقِ "یعنی اطاعت معروف کاموں میں جائز ہے۔ بہرحال احادیث صحیحہ سےاعمال صالحہ کے توسل کی چند مثالیں یہاں پیش کی جا رہی ہیں جن پر عمل اوراتباع ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔
Flag Counter