Maktaba Wahhabi

142 - 325
ترک کردینا چاہیے،کیونکہ وہ سب بدعت و ضلالت ہیں جن کا آخری انجام جہنم ہے۔فنعوذ باللّٰہ من ذالک تیسری دلیل مومن کی دعا کا وسیلہ سَيَقُولُ لَكَ الْمُخَلَّفُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ شَغَلَتْنَا أَمْوَالُنَا وَأَهْلُونَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا يَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ قُلْ فَمَنْ يَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللّٰہِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا بَلْ كَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ’’ جو دیہاتی پیچھے رہ گئے وہ عنقریب تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل و عیال نے روک رکھا،آپ ہمارے لیے اللہ سے بخشش مانگیں۔یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔کہدو کہ اگر اللہ تم کو نقصان پہنچانا چاہیے یا فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جواس کے سامنے تمہارے لیے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے(کوئی نہیں)بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے واقف ہے۔‘‘(الفتح:11) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان دیہاتیوں کی غلط بیان کا ذکر فرمایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں جانے کے بجائے جان بوجھ کر بلاعذر اپنے گھروں میں بیٹھے کاروبار میں مصروف تھے اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter