Maktaba Wahhabi

218 - 325
اَللّٰہُمَّ بِحَقِّ السَّائِلِیْنَ عَلَیْکَ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص گھر سے نماز کے لئے نکلا اور یہ دعا پڑھی۔ اللّٰھم انی اسئلک بحق السّائلین وبحقّ ممشای ھٰذا ‘ فانیّ لم اخرج اشرًا وّلا بطرًا ولا ریائً ولا سمعۃ ‘ خرجت اتقاء سخطک وابتغاء مرضاتک ‘ اسئلک ان تنقذنی من النّار ‘ وان تغفرلی ذنوبی ‘ انہ لا یغفرالذبوب الّا انت وکّل اللّٰہ بہٖ سبعین الف ملکٍ یستغفرون لہ واقبل اللّٰہ عزوجلّ بوجھہ حتّٰی یفرغ من صلاتہ(ابن ماجہ) ’’جو شخص اپنے گھر سے نماز کے لئے گھر سے نکلے اور یہ کہے اے اﷲتجھ سے سوال کرتا ہوں ‘سوال کرنے والوں کے حق کے واسطے سے اور اپنے اس چلنے کے حق سے کیونکہ میں گھر سے نہ تکبر سے نکلا ‘نہ اتراتے ہوئے ‘نہ دکھاوے کے لئے ‘نہ پروپیگنڈے کے لئے ‘بلکہ نکلا ہوں تیری ناراضگی سے بچنے کے لئے ‘اور تیری رضا کی طلب میں۔میں تجھ سے سوال کرتاہوں کہ مجھ کو جہنم کی آگ سے بچا لے ‘اور میرے گناہ معاف کردے ‘تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ‘تو اﷲتعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتوں کو مقرر کردے گا جو اس کے لئے استغفار کریں گے اور اﷲعزوجل اس ک طرف متوجہ ہوگا ‘یہاں تک کہ وہ شخص اپنی نماز سے فارغ ہوجائے۔(ابن ماجہ) یہ حدیث ضعیف ہے۔اہل علم نے اس پر سخت کلام کیا ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق کیا ہے۔اس لئے کہ اس حدیث کی سند میں
Flag Counter