Maktaba Wahhabi

150 - 325
پہلی دلیل اذان کے بعد کی دعا حضرت عبداﷲبن عمرو بن عاص رضی اﷲعنہ کابیان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو انہوں نے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ جب تم موذن کو(اذان دیتے ہوئے)سنو توتم بھی ویسے ہی کہو جیسے موذن کہتا ہے۔اس کے بعد مجھ پر درود بھیجو ‘اس لئے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا ‘اﷲاس پر دس مرتبہ درود بھیجے گا ‘پھرمیرے لئے اﷲسے وسیلہ مانگو ‘اس لئے کہ وسیلہ جنت میں ایک درجہ کانام ہے جو صرف ایک ہی بندہ اﷲکے لئے مناسب ہے ‘اور مجھے امید ہے وہ ایک بندہ میں ہوں گا۔پس جو شخص میرے لئے(اﷲسے)وسیلہ مانگے گا س کے لئے میری شفاعت حلال ہوگی۔‘‘(مسلم‘ابوداؤد‘ترمذی ‘نسائی) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ موذن کی اذان کے جواب کے بعد آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم پر درود بھیجنے اور آپ کیلئے وسیلہ مانگنے کا ثواب یہ ہے ک آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجنے والے پر اﷲتعالیٰ دس بار درود بھیجے گا ‘اور آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کے لئے وسیلہ مانگنے والے کے لئے آپ کی شفاعت واجب ہوجائے گی۔ اس حدیث پر غور فرمائیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو
Flag Counter